اشاعتیں

فروری, 2021 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

اپنی چھوٹے بھائی کو خط لکھیں اور اس کو پڑھنے کی تلقین کریں. کمرہ امتحان

تصویر
اپنی چھوٹے بھائی کو خط لکھیں اور اس کو پڑھنے کی تلقین کریں. کمرہ امتحان  29 مارچ 2021ء  اسلام علیکم!      پیاری چھوٹے بھائی عرفان کل مجھے تمہاری پرنسپل صاحب کا خط ملا. پڑھ کر بہت دکھ ہوا کہ تم مہینے میں چار پانچ دن سے غیر حاضر رہتے ہو. اکثر فضول گھومتے پھرتے ہو اور عیاش اور غلط قسم کے لوگوں کے ساتھ اٹھتے بیٹھتے ہو.  عزیزی!      غور سے سنو! وقت بہت قیمتی ہے. جو لوگ وقت کے قدر نہیں کرتے وہ زندگی کے ہر میدان میں ناکام رہتے ہیں جیسا کہ مثل مشہور ہے "گیا وقت پھر ہاتھ نہیں آتا".        اگر تم نے وقت کی قدر نہیں کی تو بچھتاؤ گے.  پڑھائی پر دھیان دو تاکہ آنے والے امتحان میں نمایاں پوزیشن لے سکو. امید ہے آئندہ کیلئے محتاط رہ کر اور میری باتوں پر عمل کرکے مجھے شکایت کا موقع نہیں دوں گے.   امید ہے تمہارے محنت پورے خاندان کو سرفراز کردے گا.              والسلام  تمہارا بھائی  اسد اللہ احمد علی 

ماموجان کو تحفہ بھیجنے کا شکریہ

تصویر
  ماموجان کو تحفہ بھیجنے                  کا  شکریہ    گورنمنٹ سنٹینیل ماڈل ھائر سیکنڈری       سکول ودودیہ سیدو شریف سوات۔    26 فروری  2021 مکرمی چچا صاحب!     اسلام علیکم! امید ہے خیریت سے ہونگے۔   آپ کا گرامی نامہ ملا اور ساتھ ہی ایک پارسل بھی کھولا تو اس میں ایک خوبصورت کیلکولیٹر دیکھ کر میں بہت خوش ہوا۔ایسا اچھا تحفہ بھیجنے کا بہت بہت شکریہ۔             گھر اکر میں نے یہ کیلکولیٹر والد صاحب اور والدہ صاحبہ کو دیکھایا تو انہوں نے بھی تعریف کی۔ یہ میرے لئے تعلیمی میدان میں ایک کارآمد مددگار کے طورپر کام کرے گا۔ ایک دفعہ پھر میرا تہہ دل سے شکریہ قبول فرمائیں۔ چچی جان کی خدمت اقدس میں ادب کے ساتھ سلام عرض ہے۔                                         آپ کا احسان مند بھتیجا                   ...

والدہ صاحبہ کے نام خط

تصویر
                        والدہ صاحبہ کے نام خط         کبل,  سوات        26\2\ 2021                   محترمہ والدہ صاحبہ!      اسلام علیکم! آج میں نے موبائل فون دیکھا تو اپ کے کئی مسکال آئے تھے۔ کیونکہ کل میرا موبائل فون سائلنٹ (خاموش)تھا لہٰذا  آپ کی کالوں کا مجھے پتہ ہی نہیں چلا۔ آپ کو بڑی پریشانی اٹھانی پڑی ہوگی جس پر میں معذرت خواہ ہوں۔           پیاری امی جان! دراصل کل مجھے شدید بخار تھا اور گلے کی خرابی اور جسمانی دردوں نے مجھے ہلاکررکھ دیاتھا۔ ڈاکٹر نے دوا دی اور دو ٹیکے بھی لگائے۔ لہٰذا اللّٰہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے بخار ٹوٹ گیا۔ کمزورے بھی رفتہ رفتہ جاتی رہےگی۔ آپ قطعاً فکر نہ کریں۔          والدہ محترمہ اور بھائی جان کے خدمت میں مؤدبانہ سلام۔       ...

والد صاحب کے نام اخراجات کے لیے خط

تصویر
               "  والد صاحب کے نام اخراجات کے لیے خط"   گورنمنٹ سنٹینیل ماڈل ھائر سیکنڈری سکول ودودیہ سیدو                                      شریف سوات۔ 20 فروری  2021                       پیارے اباجان! اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،      آپ یہ سن کر بہت خوش ہوں گے کہ میں نے اللّٰہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے ساتویں جماعت کا امتحان اچھے نمبروں سے پاس کیا ہے اور اب میں آٹھویں جماعت میں ہوگیا ہو۔ہمارا نتیجہ آج ہی نکلا ہے۔         مجھے نئی جماعت کی کتابیں اور کاپیاں خرید نے، سکول کی فیس اور بورڈنگ ہاؤس کے واجبات ادا کرنے کے لیے کم ازکم دس ہزار روپے کی ضرورت ہے۔ اپ مجھے یہ رقم اولین فرصت میں کسی آتے جاتے کے ہاتھ یا بذریعہ منی ارڈار ارسال فرمائیں تاکہ میں اپنے ضرورت کے چیزیں خرید سکوں۔ ...

بڑی بھن کے نام خط

تصویر
                               بڑی بھن کے نام خط         آشاڑے کبل سوات,     26/فروری  2021                         جناب ہمشیرہ صاحبہ!     اسلام علیکم!  یہاں پر خیریت ہے اور آپ کی خیریت اللّٰہ تعالیٰ سے نیک مطلوب ہوں۔ دیگر احوال یہ ہے کہ جب سے آپ پشاور گئی ہیں اپنی خیریت کا  کوئی خط روانہ نہیں کیا۔ آپ نے کہاتھا کہ گھر پہنچ کر فوراً خط تحریر کریں گی، مگر تا حال کوئی خط موصول نہیں ہوا۔ مہربانی فرما کر اپنی خیریت سے مطلع کریں اور خط میں تاخیرکاسبب بھی لکھیں۔       میری طرف سے سب بڑوں کو سلام اور بچوں کو پیار۔                                 ...

والد کے نام پیسے منگوانے کا خط

تصویر
                                والد کے نام خط                             (پیسے منگوانے کے لیے )  کمرہ امتحان  ۱۵ مارچ ۲۰۱۸              محترم اباجان اسلام علیکم !             حال ہی میں مجھے  آپ کا عنایت نامہ موصول ہوا۔ اس کیلئے  میں اپ کا تہہ دل سے شگرگزار ہوں۔ ماہ نومبر میں  شروع ہو نے والے امتحان  کا نتیجہ نکل چکا ہے ۔اپ کو یہ جان کر بڑی خوشی ہوگی کہ میں نے بہت اچھے نمبروں سے امتحان  پاس کر لیا ہے ۔یہ صرف آپ کی دعاؤں اور اساتزہ کرام کی محنت کا نتیجہ ہے ۔          اب میں  سالانہ امتحان کےلیے سخت محنت  کررہاہوں امید ہے  موسم گرما کی  تعطیلات میں اپنا سارا نصاب ختم کردوں گا۔            اب مجھ...